ہمارا گاؤں ٹیونگا، تحصیل پھول پور ضلع اعظم گڑھ میں واقع ہے۔ آپ دنیا کے نقشے پر
Degree Decimal:- 26.1027777N 82.8719866E
Degree Minutes,Seconds 2617606′10″N 8217652′19.2″E
کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔ گاؤں کے شمال میں گاؤن مان پور، خوراسون،نوادہ، مشرق میں صدر پور برولی، مغرب میں لونیہ ڈیہ، جھکہاں اور جنوب میں نھر اور نہر کے دوسری طرف پھول پور اور اودپور ہیں۔ ارد گرد میں مشہور گاؤں منڈیار، جگدیش پور واقع ہیں۔ گاؤں تک پکی سڑک موجود ہے جو براستہ شمساآباد، ستواہیاں، خوراسوں، مان پور، ہمارے گاؤں اور ماہل روڈ سے ہوتے ہوئے پھول پور تیراہے کے مقام پر ملاتی ہے۔
گاؤں کی آبادی تقریب تین سو پچاس گھرانوں پر مشتمل ہے، زیادہ تر آبادی کا انحصار کھیتی باڑی پر ہے۔ جبکہ کافی مقدار میں لوگ بیرون ملک بسلسلہ روزگار بھی ہیں۔ جس کا اندازہ آپ کو گاوں میں داخل ہوتے ہی ہو جا تا ہے۔ گاوں کے نوے فی صد لوگوں کا تعلق شیخ اور خان برادری سے ہے۔
ضلع اعظم گڑھ میں ہمارا گاؤں مالی اعتبار سے زیادہ خوش حال مانا جاتا ہے،
تعلیمی لحاظ سے ہمارا گاوں بہت خوش نصیب ہے جہاں پر دو اسلامی مکتب اور دو ہندی پرائمری اسکول مو جود ہیں۔ اور کافی آبادی تعلیم ہافتہ ہے۔ جس میں ڈاکٹرز، انجینیرز، یونیورسٹی ،کالج،سکول ٹیچرز شامل ہیں۔ تعلیم کے علاوہ کاروبار میں بھی نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک بشمول دبئی، ملیشیا ،قطر اور سعودی عربیہ میں کامیاب کاروبار چلا رہے ہیں۔
مجھے لکھتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہمارے گاوں میں مثالی اتحاد ہے اور کوئی کسی قسم کا عناد، لڑائی جھگڑا نہیں جو کہ ہم پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم مہربانی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے یہ اتحاد و بھائی چارہ قائم رہے اورسب لوگ اتفاق، پیار و محبت سے رہیں اور اللہ تعالیٰ ہمیں بُری نظر سے بچائے۔ آمین
محمد زاہد الاعظمی
بھائی بہت اچھا کام کررہے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کی آپ اس سائٹ پر ٹیونگا کی ساری نیوز اپڈیٹ کرتے رہینگے۔
ReplyDeleteانشاء اللہ بھائی ٹیونگا کی ہر خاص خبر آپ اس بلاگ پر حاصل کرسکینگے۔
ReplyDeleteایڈمن:- محمد زاہد الاعظمی
lekin bhai chaare ko ab nazar lag hi chuki hai.kuch logon ke dimag ka processor bahot achcha kaam kar raha hai.apna khud ka haal bayaan se bahar hai aur udaan ki to koi had hi nahi...allah rahem kare
ReplyDelete